برازیل: قیدیوں کی بغاوت 10 افراد ہلاک
Posted on January 16, 2017 By Majid Khan اہم ترین, بین الاقوامی خبریں
Brazil Prisoners Revolted
برازیل (جیوڈیسک) برازیل کے صوبے رئیو گرینڈ ڈو نورٹے میں ایک جیل کے قیدیوں نے بغاوت کر دی جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
حکام کے مطابق بغاوت جیل کے دو گروپوں کے درمیان جھگڑے کی وجہ سے شروع ہوئی اور تا حال اس پر قابو نہیں پایا جا سکا۔
کثیر تعداد میں پولیس اور اسپیشل فورسز کو علاقے میں بھیج دیا گیا ہے۔
رئیو گرینڈ ڈو نورٹے صوبے کی وزارتِ انصاف و شہریت کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق 620 افراد کی صلاحیت والی جیل میں 83 قیدیوں کو رکھا گیا ہے۔
واضح رہے کہ نئے سال کے آغاز سے برازیل کی جیلوں میں بغاوتیں شروع ہوئیں اور اب تک ان بغاوتوں میں 100 کے قریب افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
برازیل کی حکومت نے شمالی صوبوں کی جیلوں میں سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے فوجی یونٹوں کو جیلوں کے قریب متعین کر دیا ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com