برازیل (جیوڈیسک) برازیل میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے، مظاہرین نے پولیس پر پتھرا کیا اور متعدد گاڑیوں کو آگ لگا دی۔ برازیل کے شہر فورٹالیزا میں مقامی شہری انٹرنیشنل سپورٹس ایونٹ کے انعقاد کے باعث شہر بھر میں پولیس کی طرف سے سیکیورٹی انتظامات اور ناکوں کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔
جس کے جواب میں پولیس نے لاٹھی چارچ کیا اور آنسو گیس کا بے دریغ استعمال کیا۔ جھڑپوں کے دوران متعدد افراد زخمی ہو گئے۔