برازیل میں مظاہرین کو گاڑی میں آگ لگانا مہنگا پڑ گیا

Protesters Fire

Protesters Fire

برازیل میں مظاہرین کو گاڑی میں آگ لگانا مہنگا پڑ گیا، برازیل کے شہر ساوٴ پاوٴلو میں احتجاجی مظاہرے کے دوران جلائی جانے والی گاڑی دھماکے سے پھٹ گئی، ساوٴپاوٴلو میں مکانات کے کرایوں میں اضافے کے سرکاری فیصلے کے خلاف مظاہرے کیے جارہے تھے۔

احتجاج اس وقت خطر ناک شکل اختیار کرگیا،جب مظاہرین نے ایک گاڑی کو جلتے ہوئے الاوٴ میں ڈال دیا اور گاڑی دھماکے سے پھٹ گئی، دھماکے سے چار افراد زخمی ہوئے جنھیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔