ریو ڈی جنیریو برازیل میں پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں ہوئیں۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کا استعمال کیا۔ جھڑپیں ریوڈی جنیرو میں فٹبال اسٹیڈیم کے قریب ہوئیں۔
مظاہرین ٹکٹ کی قیمت زیادہ ہونے پر کئی افراد نے احتجاج اور ہنگامہ آرائی کی۔پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کی شیلنگ اور ربر کی گولیاں چلائیں۔ ہنگامہ آرائی کی وجہ سے بڑی تعداد میں لوگ اسٹیڈیم میں جاکر میچ دیکھنے سے محروم رہے۔