برازیل(جیوڈیسک)برازیل کے دوسرے بڑے شہر ریو ڈی جینیرو میں حالیہ بارشوں سے ہونے والے حادثات میں کم از کم تیرہ افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔
شہر میں بارشوں کے بعددریائی پانی نے سیلاب کی شکل اختیار کرلی۔ حکام کا کہنا ہے کہ بارشوں اور سیلاب سے شہر میں آمدو رفت بند ہوگئی ہے۔ مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دریا کے سیلابی پانی سے شہر میں بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے۔ جس کی وجہ سے رات کے وقت اندھیرے میں رضا کاروں کو امدادی کاموں میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
شہر میں رابطے کے لئے ٹیلی فون کا نظام بھی کام نہیں کر رہا ہے۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ گھروں میں موجود بجلی سے چلنے والی تمام چیزیں خراب ہوگئیں۔