برازیل(جیوڈیسک)برازیل کے شہر ساپالو میں ہونے والی بارش نے نظام زندگی درہم برہم کر دیا، کئی علاقے زیر آب آگئے۔
سا پالو میں ہونے والی بارش سے شہر دریا کا منظر پیش کرنے لگا ہے۔ سڑکوں پر کئی فٹ پانی کھڑا ہونے کے باعث گاڑیاں ڈوب گئی ہیں جبکہ سینکڑوں لوکل ٹرانسپورٹ استعمال کرنے والے افراد بھی پانی میں پھنس گئے۔
اکثر مقامات پر پانی کے باعث ٹریفک اور مواصلاتی نظام متاثر ہو اہے جس سے شہر کا زمینی رابطہ دوسر ے شہروں سے منقطع ہو گیا ہے اور شاہراہوں پر گاڑیوں کی میلوں لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔ لوگوں کو اپنے گھروں تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔