برازیل میں بارشیں اور سیلاب، 20 افراد ہلاک، ہزاروں نقل مکانی پر مجبور

 Flood

Flood

ساپالو (جیوڈیسک) برازیل میں بارشوں اور سیلاب کے باعث مختلف حادثات میں 20 افراد ہلاک اور ہزاروں نقل مکانی پر مجبور ہو گئے۔

برازیل کے جنوبی علاقوں میں شدید بارشیں، سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے 20 افراد ہلاک ہو گئے۔سڑکیں اور گلیاں، ندی نالوں کا منظر پیش کر رہی ہیں۔

حکام کے مطابق 40 ہزار سے زائد افراد گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

ساحلی شہر Vila Velha میں بہت بڑی تعداد میں لوگ سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے پہنچ گئے ہیں۔