برازیل: ریوڈی جنیرو، سا پولو میں حکومت مخالف احتجاج جاری

Brazil

Brazil

لاطینی امریکا کا سب سے بڑا ملک برازیل ان دنوں شدید مظاہروں کی لپیٹ میں ہے۔ ریوڈی جنیرو، ساپولو، سلواڈور سمیت سو سے زائد شہروں میں حکومت مخالف احتجاج جاری ہے۔ حکومت کی جانب سے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافے کے بعد شروع ہونے والے مظاہرے پورے ملک میں پھیل گئے ہیں اور جمعرات کے روز بھی ریو ڈی جنیرو، ساپولو، سلواڈور سمیت سو سے زائد شہروں میں احتجاج کیا گیا۔

پچھلی دو دہائیوں میں ہونے والے یہ سب سے بڑے مظاہرے ہیں۔ مختلف جگہوں پر پولیس سے مظاہرین کی جھڑپ کے واقعات بھی سامنے آئے ہیں اور ان جھڑپوں میں ابتک ایک شخص ہلاک جبکہ تیس سے زائد افراد زخمی ہو چکے ہیں۔ مظاہرین حکومت سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ ملک سے غربت اور کرپشن کامکمل خاتمہ کیا جائے۔