سائو پولو (جیوڈیسک) برازیل میں 36 ویں ساؤ پاؤلو فیشن ویک کا آغاز ہو گیا، پہلے روز سپر ماڈل کارلی کلوس نے بھی کیٹ واک کی۔
ساؤ پاؤلو فیشن ویک جنوبی امریکا کا سب سے بڑا فیشن شو ہے، کلوس جنہیں ماڈلز ڈاٹ کام نے دنیا کی ساتویں بڑی ماڈل قرار دیا ہے نے اینیمیل برانڈ کے اگلی سردیوں کے ملبوسات پہن کر کیٹ واک کی۔
اینیمیل نے اپنے ملبوسات کے لئے شوخ کی بجائے سنجیدہ رنگوں کا انتخاب کیا۔اینیمیل برازیل کا برانڈ ہے اور بیس برس پہلے ساؤ پاؤلو میں اسکی بنیاد رکھی گئی، اس وقت یہ دنیا کے پانچ سو سے زائد اسٹوروں پر فروخت کیا جاتا ہے۔