ساؤ پولو (جیوڈیسک) برازیل کا شہر ساؤ پولو بارشوں کے بعد ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگا، متعدد علاقوں میں کئی فٹ پانی موجود ہے۔
دو روز تک جاری رہنے والی بارشو ں کے بعد ساؤ پولو کے کئی علاقے زیر آب آ گئے ہیں، گلیاں اور اہم شاہراہیں کئی فٹ پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں متعدد علاقو ں میں بجلی کی فراہمی منقطع ہے۔
سیلابی پانی میں گاڑیاں اور مکانات بھی ڈوبے ہوئے ہیں۔ رابطہ سڑکیں اور پل ٹوٹنے سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔