برازیل کے شہر ساوٴ پالو میں پولیس اور عوام میں جھڑپ ہوئی

Brazil

Brazil

ساؤ پالو (جیوڈیسک) برازیل کے شہر ساوٴ پالو میں پولیس اور عوام کی آپس میں جھڑپ ہوئی۔ پر تشدد کارروائیوں کو روکنے کیلئے علاقے میں مزید پولیس نفری بھی بلا لی گئی ہے۔

برازیل کے شہر ساوٴ پولو میں مشتعل مظاہرین نے جگہ جگہ توڑ پھوڑ اور جلاوٴ گھیراوٴ کیا، سرکاری عمارت کے گرد کافی املاک کو نقصان پہنچایا۔ مظاہرین فٹ بال اسٹیڈیم کی تعمیر کے خلاف سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں۔

پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے واٹر کینن اور آنسو گیس کا استعمال کیا۔برازیل میں 12 جون سیفٹ بال کا عالمی کپ شروع ہونے والا ہے۔