ساﺅپاﺅلو (جیوڈیسک) جرمنی کے کوچ یوآخیم لوو نے کہا ہے کہ برازیل کی موجودہ فٹبال ٹیم اس طریقے سے نہیں کھیل رہی جس کے لئے وہ روایتی طور پر ماضی میں مشہور رہی ہے۔
جرمنی کی ٹیم کل ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں برازیل کے خلاف میدان میں اترنے والی ہے۔ جرمن کوچ کا کہنا ہے کہ ان کے خیال میں یہ ایک ایسا میچ ہوگا جس میں جسمانی ٹکرائو زیادہ دیکھنے کو ملے گا۔
وہ دیگر کسی بھی ٹیم کے مقابلے میں زیادہ جارحانہ انداز میں کھیل رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ فٹبال کا روایتی برازیلی انداز بہت کم باقی رہ گیا ہے اور آخر میں یہ ریفری کا کام ہے۔
کہ وہ صحیح سزا دے۔ اس ٹورنامنٹ میں اب تک جس میچ میں سب سے زیادہ فائول ہوئے وہ برازیل کا کولمبیا کے خلاف کوارٹرز فائنل میچ تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ میں مقابلے میں سختی دکھانے کا حامی ہوں لیکن برازیل کے کچھ فائول حد سے باہر تھے۔