سائوپولو (جیوڈیسک) برازیل میں رواں سال کوفی کی پیداوار میں کمی کا امکان ہے۔ برازیل کی قومی کوفی کونسل نے بتایا ہے کہ کوفی کے پیداواری علاقوں میں قحط کی وجہ سے فصل اچھی نہیں ہوئی۔
موجودہ سیزن میں پیداوار 60 کلوگرام کے بیگوں کی تعداد40.1 ملین سے 43.3 ملین کے درمیان رہنے کی توقع ہے جو گذشتہ سال اسی سیزن کے دوران کی پیداوار سے 49.2 ملین بیگ کم ہے۔
کاشتکاروں نے گذشتہ سال کی نسبت صرف 27.5 فیصد رقبہ پر کافی کاشت کی ہے۔ پانی کی کمی کی وجہ سے انہیں کٹائی میں بھی جلدی کرنا پڑ رہی ہے۔ اس کے علاوہ فصل بھی اچھی نہیں ہوئی جس سے پیداوار متاثر ہوئی ہے۔