برازیل میں ہزاروں لوگ مہنگائی کے خلاف سراپا احتجاج

Brazil

Brazil

برازیل (جیوڈیسک) میں سال 2014 میں ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ کیلئے تیاریاں جاری ہیں لیکن ساتھ ہی ہزاروں لوگ برازیل میں مہنگائی کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔ سائو پالو برازیل میں چھٹے روز بھی بسوں اور ریل کے کرایوں میں اضافے کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج جاری ہے۔

برازیل کے شہر سائو پالو اور ریو ڈی جنیرو میں مظاہرین کی پولیس کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں۔ پولیس نے آنسو گیس اور ربڑ کی گولیاں برسائیں۔ سیکڑوں افراد کو حراست میں بھی لے لیا گیا ہے۔ ان مظاہروں کو برازیل کی تاریخ میں سب سے بڑے مظاہرے قرار دیا جا رہا ہے۔