پورتو الیگرے (جیوڈیسک) برازیل میں طوفانی بارش اور سیلاب نے ہزاروں افراد کو بے گھر کردیا۔
برازیل کے شہر پورتو الیگرے (Porto Alegre) میں صرف ایک دن میں ایسی جم کر بارش ہوئی کہ ہر طرف پانی پانی ہوگیا۔ شہر کی سڑکیں اور گلیاں تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں۔
حکام کے مطابق سیلاب سے سینتالیس ہزار افراد متاثر ہوئے ہیں۔ سول ڈیفنس کے اہلکار بلڈوزر اور کشتیوں کی مدد سے سیلاب میں پھنسے افراد کو نکال رہے ہیں اور اب تک ڈھائی ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔