سائوپائولو (جیوڈیسک) برازیل میں دو ٹرینوں کے درمیان ٹکر میں 158 مسافر زخمی ہو گئے۔ ریوڈی جینیرو کے نواحی علاقے میں اسٹیشن پر کھڑی ٹرین سے دوسری مسافر ٹرین ٹکرا گئی۔
حادثے میں زخمی ہونے والے مسافروں کو اسٹیشن پر بھی فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔ شدید زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیاگیا۔ حادثے کی وجہ خراب موسم بتایاجارہا ہے۔
دونوں ٹرینوں کو شدید ٹکر سے نقصان پہنچا ہے۔ حادثے کے بعد اسٹیشن پر موجود لوگ مشتعل ہوگئے اور انھوں نے واقعے کے خلاف احتجاج بھی کیا۔