برازیل: زیر تعمیر عمارت گرنے سے 6 افراد ہلاک، 20

Brazil

Brazil

برازیل (جیوڈیسک) برازیل کے شہر سا پالو میں ایک زیر تعمیر عمارت گرنے سے چھ افراد ہلاک اور بیس زخمی ہو گئے۔ ہنگامی امداد کے ادارے کے حکام کا کہنا ہے حادثے کے وقت پینتیس افراد عمارت میں کام کر رہے تھے۔

ملبے تلے سے چار افراد کو زندہ نکال لیا گیا ہے جبکہ پانچ لاپتہ افراد کی تلاش کے لئے کتوں کی مدد لی جا رہی ہے، حکام کے مطابق دو منزلہ عمارت تعمیر کے آخری مراحل میں تھی۔