ریو ڈی جنیریو(جیوڈیسک) برازیل میں دنیا کا سب سے بڑا کرسمس ٹری سجا دیا گیا۔ تقریبات کے آغاز پر شاندار آتش بازی کی گئی۔
ریو ڈی جنیریو میں سمندر میں تیرتے ہوئے دنیا کے سب سے بڑے کرسمس ٹری کا افتتاح ہوا تو عوام کا جوش و خروش دیدنی تھا۔ اس موقع پر آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔
کرسمس ٹری کو رنگا رنگ روشنیوں اور مختلف اشیا سے سجایا گیا ہے جسے دیکھنے کے لئے لاکھوں افراد نے کرسمس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔
کرسمس کی خوشیاں منانے کے لئے دنیا بھر سے لاکھوں سیاحوں نے مشہور تفریحی مقام ریو ڈی جنیریو کا رخ کر لیا ہے۔