برازیل میں ورلڈ کپ فٹبال کے انعقاد کیخلاف احتجاج

Brazil

Brazil

ساوٴ پالو (جیوڈیسک) برازیل میں فٹبال ورلڈکپ کے آغاز سے قبل سیکڑوں افراد نے اس کے خلاف احتجاج کیا۔

برازیل میں ورلڈکپ فٹبال کا آغاز تو ہوگا ڈھائی ماہ بعد، لیکن اس کے خلاف احتجاج کا آغاز ابھی سے ہوگیا ہے ، ساوٴ پالو میں ہزاروں افراد نے سڑکوں پر احتجاجی مارچ کیا، ان کا کہنا تھا کہ حکومت ورلڈ کپ پر رقم خرچ کرنے کی بجائے تعلیم ، صحت اور ٹرانسپورٹ پر لگائے۔ احتجاج کے دوران پولیس اور مظاہرین میں معمولی جھڑپیں بھی ہوئیں۔