برازیلین انتظامیہ نے ووزولا باجے کی ٹکر پر کاکسیرولا متعارف کروا دیا

Brazil

Brazil

برازیل (جیوڈیسک) برازیل میں ہونے والے فٹ بال کے عالمی مقابلے فیفا فٹ بال ورلڈ کپ 2014 شروع ہونے میں ابھی ایک سال باقی ہے لیکن اسکی میزبانی کرنے والے ملک برازیل می تیاریاں عروج پر پہنچ چکی ہیں۔

فٹ بال ورلڈ کپ 2010 میں مقبولیت حاصل کرنے والے پلاسٹک کے باجے ووزولا (Vuvuzela) کو ٹکر دینے اسکے متبادل کے طور پر برازیلین انتظامیہ نے اسٹڈیمز میں تماشائیوں کے شور مچانے کے لیے کاکسیرولا (Caxirola) نامی آلہ متعارف کروا دیا ہے۔

زور سے ہلانے پر کھڑ کھڑاہٹ کی آواز پیدا کرتے کاکسیرولا کو برازیلین موسیقار کا رلنہوس بران نے فیفا اور برازیل کی وزارتِ اسپورٹس کیساتھ ملکر ری سائیکل شدہ پلاسٹک سے تخلیق کیا ہے جسکا رنگ ملک کے جھنڈے کو دھیان میں رکھتے ہوئے سبز و پیلا رکھا گیا ہے۔

ووزولا باجے کے بر خلاف کم شور پیدا کرنے والے اس آلے کاکسیرولا کو ابتدائی طور پر جون میں ہونے والے کنفیڈریشن کپ میں تماشائیوں کو دیا گیا تھا تا کہ اسکی منفی اور مثبت اثرات پر غور کیا جاسکے جسکے بعد اب اسے فٹ بال ورلڈ کپ میں تماشائیوں کیلئے شور مچانے کا آفیشل آلہ قرار دے دیا گیا ہے۔