برازیلین اوپن، ٹینس اسٹار رافیل نڈال ریوڈی جنیرو پہنچ گئے

Rafael Nadal

Rafael Nadal

اپنی کھوئی ہوئی نمبر ون رینکنگ کی تلاش میں سرگرداں اسپینش ٹینس اسٹار رافیل نڈال برازیلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے ریو ڈی جینیرو پہنچ گئے ہیں۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے رافائل نڈال کا کہنا تھا کہ سات ماہ کی طویل غیرحاضری کے بعد وہ اپنے فٹنس لیول سے مطمئن نہیں ان کی فٹنس آہستہ آہستہ بحال ہو رہی ہے جس کی مکمل بحالی میں ابھی مزید کچھ عرصہ لگ سکتا ہے۔

اسپینش ٹینس اسٹار کے مطابق چلی اوپن میں شرکت سے انہیں اپنی فٹنس بہتر بنانے میں مدد ملی ہے۔ رافائل نڈال کا کہنا تھا کہ سال کے دوسرے گرینڈ سلام فرینچ اوپن سے پہلے وہ مکمل فٹ ہونے کے لیے زیادہ سے زیادہ ٹورنامنٹ میں شرکت کر رہے ہیں تاکہ فرنیچ اوپن میں اپنے ٹائیٹل کا کامیاب دفاع کر سکیں۔