سڈنی (جیوڈیسک) برازیلین سرفر ایڈریانو ڈی سوزا نے ڈرگ اویئر مارگریٹ ریور پرو سرفنگ چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
مغربی آسٹریلیا کے ساحل پر ہونے والی سرفنگ چیمپئن شپ میں دنیا کے بہترین سرفرز نے بلند و بالا لہروں پر اپنے فن کا خوب مظاہرہ کیا ۔ ایونٹ کے فائنل مرحلے میں برازیل کے سرفر ایڈریانو ڈی سوزا اور امریکا کے جان فلورنس کے درمیان دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملا۔
سرفنگ سٹار ڈی سوزا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی سمیٹی ۔ ایڈریانو ڈی سوزا نے شاندار فتح کے علاوہ ورلڈ سرف لیگ چیمپئن شپ کی رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر قبضہ بھی جما لیا ہے ۔ پوائنٹ ٹیبل پر آسٹریلیا کے مک فیننگ دوسری جبکہ برازیل کے فیلپ ٹولیڈو تیسری پوزیشن پر موجود ہیں۔