ہالی وڈ کے معروف اداکار بریڈ پیٹ ۔کی ہوم پروڈکشن فلم ۔ورلڈ وار زی کی تقریب رونمائی برطانیہ میں ہوئی، تقریب میں شریک اسٹار جوڑی برنجیلینا مداحوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے ہالی وڈ نے دے دیا موسم گرما کا تحفہ معروف اداکار ۔بریڈ پٹ۔کی پہلی ہوم پروڈکشن فلم ۔ورلڈ وار زی ۔کو لانچ کر کے. لانچنگ تقریب سجائی گئی برطانیہ میں جہاںراک بینڈ میوز کے کانسرٹ میں ساری رات ہوا خوب ہلہ گلہ صرف اتنا ہی نہیں بریڈ پٹ کی پارٹنر اور ہالی وڈ کی نمبر ون ہیروئن۔
انجلینا جولی نے شرکت کر کے ریڈ کارپٹ پر چار چاند لگا دئے انجلینا کا کہنا ہے کہ وہ بریڈپٹ کی کامیابی پر خوش ہیں بریڈ ایک بہترین اداکار اور جیون ساتھی ہیں ۔تنازعات میں گہری فلم ۔ورلڈ وار زی کو گزشتہ سال ہونا تھا ریلز لیکن فلم کیڈائیریکٹر ۔مارک فوسٹر اور بریڈ پٹ کے درمیان ان بن کے ہوگئی تعطل کا شکار۔ اسی لئے سینما گھروں میں اکیس جون کو جلوہ گر ہوگی ۔فلم میں بریڈ پٹ اقوام متحدہ کے نمائندے کا کردار نبھا رہے ہیں جس کا مقابلہ ہے زومبی سے جبکہ ۔زومبی دنیا کو تباہ کرنے کے درپے ہیں۔