روٹی، کپڑا، مکان، تعلیم اور صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی ریاست کی ذمہ درای ہے، نشاط ضیاء قادری
Posted on September 1, 2013 By Tahir Webmaster کراچی
کراچی : حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہا ہے کہ روٹی، کپڑا، مکان، تعلیم اور صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے، حکومت نچلی سطح پر عوام کو فوری طبی امداد کے اداروں کو فعال بنا کر لوگوں کو سستی اور معیاری طبی سہولیات کا فریضہ پورا کرے ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے شاہ فیصل زون کے ایگزیگٹیو انجینئر اسلم پرویز اور کارڈک ایمرجنسی سینٹر کے انچارج ڈاکٹر شاہد مامسا کے ہمراہ اچانک کارڈک ایمرجنسی سینٹر شاہ فیصل کالونی کا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے اس موقع پر انہوں نے کارڈک ایمرجنسی سینٹر شاہ فیصل ٹائون کے مختلف شعبوں کا معائنہ کرتے ہوئے عوام کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی کو کارڈک سینٹر میں شاہ فیصل کالونی کی عوام کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیا گیا اس موقع پر حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے حکومت سے مطالبہ کیا کارڈک ایمرجنسی سینٹر میں ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی کمی کو پورا کرکے کارک ایمرجنسی سینٹر سے عوام کو فوری طبی امداد کے حوالے سے سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنا ئے تاکہ امراض قلب میں مبتلا افراد کو فوری طبی امداد فراہم کی جاسکے رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے ڈاکٹر اور اسٹاف کو ہدایت کی کہ وہ اپنے فرائض نیک نیتی اور تندہی کے ساتھ انجام دیں عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا ئیں۔
اس موقع پر کارڈک ایمرجنسی سینٹر کی انتظامیہ کی جانب سے بتا یا گیا کہ ڈاکٹر اور اسٹاف کی کمی کی وجہ سے سینٹر صبح سے رات گئے تک سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا رہا ہے اور انشا اللہ اسٹاف کی کمی پورا ہونے کے بعد کارڈ ایمرجنسی سینٹر 24گھنٹے سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا ئے گا۔
اسپتال کے دورے پر رکن صوبائی اسمبلی نے اسپتال میں شاہ فیصل کالونی اور اس سے ملحقہ علاقوں سے آئے ہوئے مریضوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ امراض قلب کے مریضوں کو فوری طبی امداد کی فراہمی کے لئے علاقائی سطح پر سینٹر کا قیام حق پرست قیادت کا عوامی کارنامہ ہے انہوں نے عوام کو یقین دلا یا کہ کارڈک ایمرجنسی سینٹر سمیت عوام کو سستی اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی پر مامور تمام بنیادی صحت کے اداروں کو فعال بنایا جائے گا۔