دفتوہ روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار، ڈاکیتی کی وارداتیں معمول بن گئی
Posted on February 6, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
مصطفی آباد/للیانی: دفتوہ روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار، ڈاکیتی کی وارداتیں معمول بن گئی، منتخب نمائندوں کی طرف سے سوتیلی ماں کا سلوک، اعلی حکام سے فوری مرمت کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق دفتوہ روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے کی وجہ سے ڈاکیتی کی وارتیں معلوم بن چکی ہیں جبکہ گاڑیوں کو بھی شدید نقصان ہو رہا ہے، چند منٹ کا سفر ایک گھنٹے میں با مشکل طے ہوتا ہے۔ منتخب نمائندوں نے کامیابی کے بعد علاقہ سے منہ موڑ لیا ہے۔
اہلیان علاقہ چوہدری لیاقت علی نمبردار، رانا مقصود احمد، حاجی خدا بخش، احمد علی نمبردار، ملک محمد علی، عالمگیر جٹ، عمران الحق، مجید سرور چیئرمین عشر زکواة، محمد شریف چیئرمین عشر زکواة، محمد اکرم بھٹی، محمد منشا، محمد اسلم کونسلر ودیگر اہل دیہہ کی بڑی تعداد نے سٹرک کی مرمت کا مطالبہ کیا ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com