سڈنی (جیوڈیسک) سابق ویسٹ انڈین بلے برائن لارا نے پاکستانی ٹیم کے بارے میں کہا ہے کہ اگر گرین شرٹس کوارٹرز فائنل تک پہنچنے میں کامیاب ہو بھی گئے تب بھی سیمی فائنل تک نہیں پہنچ پائیں گے۔
اپنے ایک بیان انہوں نے کہا کہ یہ پاکستانی ٹیم مخالف کے دل میں خوف پیدا نہیں کرے گی۔ اگر وہ کوارٹرز فائنل تک پہنچ بھی گئے تو یقیناً سیمی فائنل تک نہیں پہنچ سکیں گے۔
برائن لارا نے پاکستانی کھلاڑیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کچھ پاکستانی کھلاڑی ابھی بھی ‘سوئے’ ہوئے ہیں اور انہیں اب ٹورنامنٹ میں جاگنے کی ضرورت ہے۔
1992ء اور موجودہ ٹیم میں مماثلت کے حوالے سے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ اس ٹیم میں متعدد میچ ونرز تھے اور عمران خان ایک متاثر کن کپتان تھے۔ سابق ٹیسٹ کپتان نے کہا کہ آئرلینڈ کے پاکستان کے خلاف میچ میں جیت کے امکانات ہیں۔