مقبوضہ بیت المقدس (اصل میڈیا ڈیسک) اسرائیل میں نیسٹ کے حالیہ انتخابات اور حکومت کی تشکیل میں ناکامی کے بعد شدت پسند اسرائیلی لیڈر بنجمن اس وقت ایک نئی مشکل سے دوچار ہو گئے ہیں۔
اسرائیلی اٹارنی جنرل ایوچائی منڈیلبلیٹ نے جمعرات کے روز وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے خلاف بدعنوانی کے الزامات میں اس پر فرد جرم عاید کی ہے۔ پراسیکیوٹر جنرل کے اس اقدام سے اس پرمزید ابہام پیدا کیا گیا کہ حتمی نتائج کے بغیر اس سال حکومت کی تشکیل کون کرے گا؟۔
وزارت انصاف کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اٹارنی جنرل نے وزیر اعظم کے وزارت عظمیٰ کے دوران رشوت ، فراڈ اور اختیارات کے غلط استعمال کے تین مقدمات میں فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تاہم نیتن یاھو نے پراسیکیوٹر جنرل کے تمام الزامات بے بنیاد قرار دیے ہیں۔