رشوت کا الزام، عدالتی اہلکار کی عدالت میں خودکشی کی کوشش

Session Court Lahore

Session Court Lahore

لاہور (جیوڈیسک) سیشن کورٹ لاہور میں رشوت کے الزام میں برطرف عدالتی ملازم عمران ہاشمی نے احاطہ عدالت میں خود کو آگ لگا کر خودکشی کرنے کی کوشش کی لیکن اسے بچا لیا۔

عمران ہاشمی نامی برطرف اہلکار نے احاطہ ہائی کورٹ میں واویلا کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ سیشن جج گوجرانوالہ نے اسے سو روپے رشوت لینے کے الزام میں نوکری سے برطرف کر دیا۔ بحالی کے لیے اس نے بار بار درخواستیں دیں مگر اسے بحال نہیں کیا گیا۔

عمران ہاشمی نے روتے ہوئے خود پر پٹرول چھڑک لیا اور خود کو آگ لگانے کی دھمکیاں دینے لگا جس پر ہائی کورٹ سکیورٹی نے مشکل سے اس سے پٹرول کی بوتل اور لائیٹر چھینا جس کے بعد اسے ہائی کورٹ بار کے عہدیداروں نے یقین دہانی کروائی کہ اس کا مسئلہ حل کروایا جائے گا۔

برطرف عدالتی اہلکار سے اس کی پٹرول آلودہ قمیض اتروائی گئی جس کے بعد اسے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔