کوئٹہ: رشوت لینے کے الزام میں نادرا کے 4 افسران سمیت 9 افراد گرفتار

Arrested

Arrested

کوئٹہ (جیوڈیسک) وفاقی تحقیقاتی ادارے نے کوئٹہ کے ڈبل روڈ پر واقع نادرا کے دفتر پر چھاپہ مار کر 9 افراد کو حراست میں لے لیا۔

گرفتار ہونیوالے نادرا ملازمین میں 2 ڈی ای او خالد اور ظہیر، تین سیکیورٹی اہلکار، 2 خواتین ڈی ای او اور نادرا کے 2 ملازمین شامل ہیں۔

ان افراد پر عوام سے رشوت لینے کا الزام ہے جس پر انہیں گرفتار کیا گیا اور تفتیش کی جا رہی ہے۔