پنو عاقل پولیس کی زیادتیوں کے خلاف احتجاج

Protests

Protests

سکھر (جیوڈیسک) اعوان برادری سے تعلق رکھنے والے افراد نے پنو عاقل پولیس کی زیادتیوں کے خلاف سکھر پریس کلب کے سامنے عبدالحق اعوان، حافظ عبدالرشید اعوان، عبدالقدیر اعوان، بشیر احمد و دیگر کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا

ملزمان نے ہمارے ایک شخص بشیر احمد اعوان کو اغوا کر لیا تھا، پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرکے مغوی بشیر کو بازیاب کرایا بعد ازاں پولیس نے گرفتار ملزمان کو رشوت لیکر رہا کر دیا، اب ملزمان ہمیں دھمکیاں دے رہے ہیں، انہوں نے ایس ایس پی سکھر سے معاملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔