پٹوار حلقہ گوہڑ ہٹھاڑ میں رشوت کا بازار گرم

Kasur

Kasur

قصور: پٹوار حلقہ گوہڑ ہٹھاڑ میں رشوت کا بازار گرم پٹواری نے انتقال پاس کروانے کی بہانے دیہاتیوں سے لاکھوں روپے ہتھیا لئے علاقہ مکینوں نے صوبائی محتسب پنجاب اور اینٹی کرپشن حکام کو پٹواری کے خلاف رشوت لینے کے الزام میں کاروائی کے لئے درخواستیں دے دیں اہلیانِ دیہہ نے ڈی سی او قصور سے کرپٹ پٹواری کو فوری طور پر تبدیل کر کے کسی فرض شناس، ایماندار شخص کو تعینات کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق تقی صابر نامی پٹواری حلقہ گوہڑ ہتھار تعینات ہے اس حلقہ کے مکینوں نے رقبہ خریدا جسکا مزکورہ پٹواری نے زبانی انتقال درج کیا درخواست گزاروں کے مطابق پٹواری حلقہ نے شوکت علی نامی دیہاتی سے گیارہ ہزار سات سو روپے احمد دین سے بارہ ہزارنور محمد سے پچانویں سومحمد رمضان اکانویں سویاسین مقبول اور محمدسیلم نامی دیہاتیوں ستائیس ہزارپانچ سو روپے رشوت وصول کی دیہاتیوں نے بتایا ہے کہ مزکورہ پٹواری غریبوں کا خون چوس رہا ہے اور اس نے رشوت کا بازار گرم کر رکھا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ معمولی اور جائز کام کے لئے بھی بھاری رشوت لینا مزکورہ پٹواری کا معمول بن چکا ہے اس سلسلہ میں پٹواری حلقہ کا موقف جاننے کے لئے متعدد بار اس کے موبائل پر رابطہ کیا گیا مگر اس نے فون اٹینڈ نہ کیا ہے۔