رشوت سے انکار، کرک کا شہری پولیس تشدد کا شکار

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) کرک کا رہائشی عابد خٹک رشوت نہ دینے پر پولیس تشدد کا نشانہ بن گیا۔ پولیس اہلکاروں نے ٹارچ مار کر عابد کی آنکھ پھوڑ ڈالی۔لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور میں علاج کے عرض سے لائے گئے کرک کے رہائشی عابد خٹک نے الزام لگایا ہے کہ انھیں بنوں سے گھر جاتے ہوئے پولیس نے تشدد کا نشانہ بنایا۔

رات کے وقت گھر واپسی کے دوران خرم پولیس اسٹیشن کے حدود میں بہادر خیل چوکی میں پولیس نے رشوت دینے کا مطالبہ کیا۔ عابد کے انکار سے تکرار پیدا ہوگئی جس کے بعد پولیس اہلکار قمر زمان اور اے ایس آئی عید نواز نے ان کو تشدد کا نشانہ بنایا اور ٹارچ مارنے سے ان کی آنکھ پھوڑ ڈالی۔