اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد ائیرپورٹ پر رشوت کی فوٹیج سوشل میڈیا پر آنے کے بعد انتظامیہ حرکت میں آگئی ، واقعے میں ملوث اہلکار ایئرپورٹ سکیورٹی کے نہیں بلکہ کسٹم کے نکلے۔
اسلام آباد ایئرپورٹ میں مسافروں سے رشوت کی فوٹیج سوشل میڈیا پر آئی تو انتظامیہ بھی حرکت میں آگئی ۔ اے ایس ایف ترجمان کا کہنا ہے کہ فوٹیج میں نظر آنے والے ایئرپورٹ سکیورٹی فورس کے اہلکار نہیں بلکہ کسٹم کے اہلکار ہیں جن کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کی جا رہی ہے۔
واقعہ اسلام آباد سے دبئی جانے والی پرواز ای کے 613 میں پیش آیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ائیرپورٹ پر مسافروں سے رشوت کے واقعے کو سنجیدگی سے لیا گیا ہے اس واقعے میں جو بھی ملوث ہوا اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔