آل راؤنڈر سہیل تنویر رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے

Sohail Tanvir, Komal Tanvir

Sohail Tanvir, Komal Tanvir

راولپنڈی (جیوڈیسک) قومی ٹیم کے آل راؤنڈر سہیل تنویر راولپنڈی میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے جبکہ دلہن کا کہنا ہے کہ وہ بہت خوش قسمت ہے کہ اسے سہیل تنویر جیسا شوہر ملا۔

سہیل تنویر کی بارات میرج ہال پہنچی تو ڈھول کی تھاپ پر خوب بھنگڑے ڈال کران کا شاندار استقبال کیا گیا، سہیل تنویر کی شادی کی تقریب میں رشتہ داروں اور دوستوں نے تو بھرپور شرکت کی تاہم کوئی ساتھی کرکٹر یا سیاسی شخصیت نہ آئی۔ سہیل تنویر اپنی زندگی کی اس اہم اننگز کے موقع پر نہایت خوش نظرآئے۔

سہیل تنویر کی شریک سفر بننے والی دولہن کومل تنویر میڈیکل کی سٹوڈنٹ ہیں، کومل کا کہنا تھا وہ بہت خوش قسمت ہیں کہ انہیں سہیل تنویر جیسا شوہر ملا ہے۔ کومل تنویر نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ دعا ہے کہ آنے والے ورلڈ کپ میں سہیل تنویر اپنی کارکردگی سے ملک و قوم کا نام روشن کرے۔