کراچی (سٹاف رپورٹر) فلم ، ٹی وی اور تھیٹر کے فنکاروں کی برائیڈل فیشن ویک میں دلچسپی بڑھ گئی لاہور میں جاری 13 ویں برائیڈل فیشن ویک 2016 میں صبا قمر، میکال ذوالفقار، معمر رانا، نور ، گلوکار ولی حامد، فضا علی، نادیہ حسین، عثمان خالد بٹ ،صدف کنول ، فلک شیخ، رضوان علی جعفری و دیگر نے ریمپ پر واک کرکے اپنے جلوے بکھرے ۔
اداکارہ صبا قمر نے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کہا ریمپ پر عروسی ملبوسات میں واک کرکے مسرت ہوئی اب ہمارے ملک میں بین الاقوامی معیار کے فیشن ویک ہونے لگے ہیں ،اداکارہ نور اور ولی حامد نے شادی کے بعد پہلی بار فیشن ویک میں حصہ لیا اور ریمپ پر عروسی ملبوسات میں واک کی ان کاکہنا تھا فنکار ہونے کے علاوہ میاں بیوی کی حیثیت سے عروسی ملبوسات کے ساتھ ریمپ پر کیٹ واک میری نئی زندگی کا ایک حسین لمحہ بن گیا۔
ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین نے کہا کراچی کی مصروفیات چھوڑ کر فیشن ویک میں شریک ہوئے ہیں ۔ فیشن ویک کے آخری روز 24 سے زائد فیشن ڈیزائنرز نے کلیکشنز متعارف کرائے تین روز تک جاری رہنے والا فیشن ویک گزشتہ شب اختتام پذیر ہوگیا۔