برائیڈل فیشن ویک، بالی وڈ اداکارہ ہما قریشی کے جلوے دیکھ کر حاضرین دنگ

Bridal Fashion Week

Bridal Fashion Week

ممبئی (جیوڈیسک) ممبئی میں برائیڈل فیشن ویک کے دوران بالی وڈ اداکارہ ہما قریشی کے جلوے دیکھ کر حاضرین دنگ رہ گئے۔

فیشن ویک کے دوران عروسی ملبوسات زیب تن کیے خوبرو ماڈلز کے انداز دیکھنے لائق تھے، بالی وڈ اداکارہ ہما قریشی ریمپ پر جلوہ گر ہوئی تو حاضرین پلکیں جھپکانا بھول گئے۔

فیشن ڈیزائنر آشیما لینا کے شوخ رنگوں کے ملبوسات بھی سب کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔