دولہا سمیت 31 افراد پر مقدمہ کیخلاف ورثاء کا احتجاج

Protest

Protest

گکھڑ منڈی (جیوڈیسک) پولیس کو دھمکیاں دینے کے الزام میں دولہا سمیت 31 افراد کے خلاف مقدمہ درج، ورثاء کا روڈ بلاک کر کے احتجاجی مظاہرہ گکھڑ پولیس کو مخبر خاص نے اطلاع دی کہ اشتہاری خرم چیمہ منیب حسن کی مہندی کی تقریب میں موجود ہے

جس پر پولیس نے ریڈ کیا اور اونچی آواز میں ڈیک لگا کر ڈانس کر نے کے الزام میں حامد، قیصر، قاسم، فراز، حیدر، ہارون، وحید، احمد، فیصل، عمران سمیت 31 افراد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا، ورثاء نے پولیس کے خلاف احتجاج کر تے ہوئے جی ٹی روڈ بلاک کر دی۔ بعدازاں پولیس حکام کی جانب سے انصاف کی یقین دہانی پر مظاہرین منتشر ہو گئے۔