برج سٹون انوینشنل : ٹائیگر ووڈز کو تیسرے رانڈ میں برتری

Stone Bridge anuynsnl

Stone Bridge anuynsnl

اوہائیو (جیوڈیسک) عالمی نمبر ایک ٹائیگر ووڈز کی برج سٹون انوینشنل گولف چیمپئن شپ میں کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے ،تیسرے رانڈ میں بھی برتری حاصل کر لی۔ امریکی ریاست اوہائیو میں جاری پی جی اے گولف ٹور کے تیسرے رانڈ میں کھلاڑیوں کے درمیان سخت مقابلہ ہوا۔

میزبان ملک کے ٹائیگر ووڈز نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کر کے نمایاں برتری حاصل کر لی ہے۔ اس سے قبل ایونٹ کے دوسرے رانڈ میں ورلڈ نمبر ون ٹائیگر ووڈز نے جارحانہ کھیل پیش کر کے سات شاٹس کی برتری حاصل کر کے عالمی ریکارڈ برابر کیا تھا۔امریکی سٹار گالفر ٹائیگر ووڈز سیزن کا پانچواں پی جی اے ٹائٹل جیتنے کے لیے پرعزم ہیں۔