برسلز (اصل میڈیا ڈیسک) برطانیہ کی یورپی یونین سے علاحدگی کے عمل’بریگزٹ’ کے حوالے سے یورپی یونین کی جانب سے مقرر کردہ سینیر مذاکرات کار میشل بارنیہ کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔
بارنیہ نے تصدیق کی کہ ان کا کرونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آیا ہے۔
یورپی یونین کے بریگزٹ کے لیے چیف مذاکرات کار 69 سالہ میشل بارنیہ کی حالت بہتر ہے اور وہ خطرے میں نہیں ہیں۔ تاہم انہوں نے خود کو گھر کے اندر بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے “ٹویٹر” پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں کہا کہ میرے حوصلے بلند ہیں۔ میں کرونا سے لڑوں گا۔
عالمی سطح پر جنوبی کوریا میں جمعرات کے روز کرونا وائرس کے نئے انفیکشن کی تعداد میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ کچھ دن کی کمی کے بعد گذشتہ روز جنوبی کوریا میں کرونا کے زیادہ کیسز سامنے آئے۔
ادھر چین نے کہا ہے کہ کرونا کے پہلے مرکز اور اس وائرس کا گڑھ سمجھے جانے والے شہر ووہان میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا۔