رمضان بازار مسلم لیگ ن کی روایت بن چکے ہیں:خرم دستگیر

Khurram Dastgir

Khurram Dastgir

گوجرانوالہ (جیوڈیسک) آٹا اور دیگر سٹالز کا معائنہ کیا
وفاقی وزیر نے اس موقع پر خریداری کے لئے آنیوالے شہریوں سے رمضان بازار میں فراہم کی گئی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ اس موقع پر انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا کہ سستے رمضان بازار وں کا انعقاد مسلم لیگ ن کی روایت بن چکی ہے، پنجاب حکومت نے اپنی روایت کو اس سال بھی خوبصورت انداز میں نبھایا ہے۔

شہباز شریف نے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے پانچ ارب روپے کے تاریخی رمضان پیکیج کا اعلان کیا ہے جس کے تحت صوبہ بھر میں سیکڑوں رمضان بازار قائم کئے گئے ہیں۔ڈی سی او عظمت محمود نے وفاقی وزیر تجارت کو رمضان بازاروں میں فراہم کی جانے والی سہولیات بارے بریفنگ دی ۔اس موقع پر ایم پی ایز حاجی عبدالرؤف مغل، اشرف انصاری بھی موجود تھے۔