کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) حکومت پاکستان کی جانب سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلیے متعارف کرائے گئے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کو بھرپور پذیرائی حاصل ہورہی ہے اور 11 دسمبر کو ایک کروڑ 12 لاکھ ڈالر کی ترسیلات کا نیا ریکارڈ قائم ہوا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی بھرپور دلچسپی جاری ہے اور 11دسمبر کو ایک روز میں سب سے زیادہ رقوم جمع کرائی گئیں۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق اب تک روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعے 15 کروڑ 46 لاکھ ڈالر کی ترسیلات موصول ہوئی ہیں جس میں نیا پاکستان سرٹیفکیٹ میں کی جانے والی 8 کروڑ 87 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری بھی شامل ہے۔