برائٹ ہائوس گرامر اسکول گلستان جوہر میں جلد فزیکل ٹریننگ اور کھیلوں کی تربیتی کلاسز کا آغاز بہت جلد ہوگا۔ سہیل الرحمن ایڈوکیٹ

کراچی : اورنگزیب سلطان اکیڈمی کے بانی عالمی ورلڈ ریکارڈ ہولڈر ایتھلیٹ اورنگزیب سلطان نے کہا ہے کہ اورنگزیب سلطان اکیڈمی تعلیم کے فروغ کے ساتھ طلباء و طالبات کو صحت مند ماحول کے حصول کے لئے اپنی کاوشوں کو بروئے کار لارہی ہے اس سلسلے میں اورنگیزب سلطان اکیڈمی کے تحت سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں فزیکل ٹریننگ کھیلوں کی تربیتی کلاسز کا آغاز کیا جارہا ہے شاہ فیصل کالونی کے مختلف درسگاہوں کے بعد برائٹ ہائوس گرامر اسکول گلستان جوہر میں کھیلوں کی تربیتی کلاسز کا آغاز کردیا ہے جس میں طلباء و طالبات کو کرکٹ ،تائیکوانڈو ،والی بال ،فٹ بال ،ایتھلیٹس کے علاوہ دیگر کھیلوں کی تربیت دی جائے گی۔

ورلڈ ریکارڈ ہولڈ ایتھلیٹ اورنگزیب سلطان نے کہاکہ ہمارے ٹیم کا مقصد بچوں کو متحرک اور انہیں تعلیم کے ساتھ صحت مند زندگی کو فروغ دینا ہے اس موقع پر برائٹ ہائوس گرامر اسکول گلستان جوہر کے پرنسپل سہیل الرحمن خان الڈوکیٹ نے کہا کہ کھیل صحت مند معاشرے کی ضرورت ہے جس کے ذریعے طلباء و طالبات کی ذہنی نشو نماء میں اضافہ ہوگا فزیکل ٹرننگ کھیلوں کی کی تربیتی کلاسز میں حصہ لینے والے طلباء وطالبات انٹر اسکول کھیلوں کے مقابلوں کے علاوہ بین الصوبائی اور نیشنل سطح پر اپنے جوہر کو اُجاگر کرکے نہ صرف اپنے مادر علمی بلکہ اپنے ماں ،باپ ،شہر اور ملک کا نام روشن کرینگے۔

انہوں نے کہاکہ بہت جلد عالمی ورلڈ ریکارڈ ہولڈر ایتھلیٹس کی زیر سرپرستی اسکول میں فزیکل تربیتی کلاسز کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گا جس کے مہمان خصوصی حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری ،ڈائریکٹر ایجوکیشن ،چیئر مین مارشل آرٹس ،سعید عالم ،سنیئر وائس چیئر مین KCCAمعراج الحق ،خالد
لطیف، پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے علاوہ ڈاکٹر ریاض علی مہر ،ٹی وی آرٹسٹ ذکر مستانہ ،شکیل شاہ اور دیگر شرکت کرینگے۔