کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی ‘ وائس چیئرمین محمد اسلم خان ‘ یونس سایانی ‘ صدر محمد سلیمان راجپوت ‘ جنرل سیکریٹری محمد انوار ایڈوکیٹ ‘ فائنانس سیکریٹری اقبال ٹائیگر و دیگر رہنما¶ں ‘ عہدیداران و کارکنان نے شکار پور کی امام بارگاہ و مسجد میں دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے دھماکے میں 31افرادکی قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے اور دھماکے میں معصوم بچوں اور بزرگوں سمیت زخمی ہونے والے 50سے زائد افراد کیلئے دعائے صحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم انسانی جانوں سے کھیلنے والے نہ تو مسلمان ہوسکتے ہیں ‘ نہ انسان اور نہ ہی انہیں پاکستانی شہری قرار دینا یا ان کے حقوق کی بات کرنا کسی بھی طور انسانیت یا ایمان کی علامت ہے
بلا وجہ انسانی لہو بہانے والے صرف حیوان ہوا کرتے ہیں اور حیوان کا ایک ہی علاج ہے کہ اسے صفحہ ہستی سے مٹادیا جائے اور اس علاج کی مخالفت کرنے والے بھی انہی کی طرح حیوان کہلائے جاسکتے ہیں اسلئے دہشتگردوں کی حمایت کرنے والوں کو بھی ملک و قوم کا غدار قرار دیا جائے تو بیجا نہ ہوگا ۔ محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے رہنما¶ں نے مزید کہا کہ دہشتگردی کے خطرات کے باوجود سیکورٹی اقدامات میں پس و پیش اور تعامل سے کام لینے والے حکمران اور ذمہ داران بھی دہشتگردوں جتنے ہی گنہگار اور عوام دشمن ہیں اسلئے جس طرح دہشتگردوں سے نجات ضروری ہے اسی طرح محفوظ مستقبل کیلئے اسی طرح دہشتگردی کو لگام دینے میں ناکام منافق و مفاد پرست اور کرپٹ حکمرانوں سے نجات بھی ناگزیر ہوچکی ہے ۔