لاہور : روشن اور مستحکم پاکستان کیلئے کرپٹ اور قومی دولت لوٹنے والوں کا فوری خاتمہ بے حد ضروری ہے، آئندہ چور ڈاکوئوں اور لیٹروں کی بجائے باکردار اور نمازی و پرہیزگار عوامی نمائندوں کو ہی ووٹ دیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے سالانہ فروغ اسلام واستحکام پاکستان” مشائخ وبین المذاہب امن اتحاد کنونشن ” سے تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے امیر اور چیئرمین بین المذاہب امن اتحاد پاکستان قائد روحانی انقلاب صوفی مسعود احمد صدیقی نے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھاکہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف آپریشن ضرب عضب کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے ملکی دولت لوٹنے والوں کا کڑا احتساب کرنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں، اقوام متحدہ کشمیریوں پر ظلم و ستم فوری بند کروائے اور انہیں حق خودارادیت کا فوری حق دلائے۔
پاکستان تمام مذاہب کیلئے امن و محبت کا حقیقی گہوارہ ہے۔ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پیر سید شاہد گردیزی نے کہاکہ بارود کی بدبوختم ہوری ہے اور حضورۖ پردرود پڑھنے والوںکا دور شروع ہورہاہے۔برگیڈیئرریٹائرڈ محمد شفیع غازی نے کہاکہ افواج پاکستان ملکی سلامتی اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے فرنٹ لائن کا کردار ادا کررہی ہے اور ملک سے خوف و دہشت کی فضا ہمیشہ کیلئے ختم کرکے ایک پرامن ماحول فراہم کرنے پر پوری قوم انہیں سلام عقیدت پیش کرتی ہے۔پیر خواجہ محمد چشتی نظامی نے کہاکہ مشائخ عظام پر کفر پر فتوئے لگانے والوں کو اب ہوش کے ناخن لینے ہونگے مشائخ عظام اصلاح معاشرہ، امن و محبت اور عوام کی عملی و حقیقی رہنمائی کا فریضہ انجام دے رہے ہیں جن کے خلاف طرح طرح کے حربے استعمال کرنے والوں کا محاسبہ بے ضروری ہے۔کنونشن سے صاحبزادہ پیر شبیراحمد صدیقی، پیر معین الدین صدیقی،پیر سید شاہ ہمدانی ، صاحبزادہ سید چن پیر شاہ، پیر صوفی قاسم قریشی، صاحبزادہ سید بلال شاہ گردیزی، مفتی محمد صدیق،پیر سید حیدر علی شاہ،پیر محمد راشد نقشبندی،پیر محمد صادق چشتی، پیر محمد نظیف چشتی،گروجی سکھ دیوسکھاجی،بشپ شمس پرویز، ڈونگرداس،بیربل سنگھ جی،ڈاکٹرموہن داس،کرشن لعل بھیل سمیت دیگر مذاہب سے وابستہ سکالرز نے بھی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے افواج پاکستان کو خراج عقیدت پیش کیا۔
کنونشن میںتمام سلاسل طریقت نقشبندیہ،سہروردیہ،چشتیہ،قادریہ،نوشاہیہ،جہانگیریہ،اویسیہ و دیگر کے جید مشائخ عظام ،بین المذاہب امن اتحاد پاکستان میں شامل مذاہب عالم (ہندو، سکھ، عیسائی، بہائی،پارسی،اسماعیلی)کے قائدین،بین المسالک (اہل تشیع،اہل دیوبند،اہل حدیث،اہل سنت وجماعت ودیگر)کے جید علماء کرام سمیت لاکھوں کمیونٹی ورکرزمردوخواتین کشمیریوں پر جاری بھارتی ظلم و بربریت کے خلاف متفقہ قرار پیش کی۔اختتام پر ملکی سلامتی اور آپریشن ضرب عضب کی ہرممکن کامیابی کیلئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔
عبدالرشید 0300-8808076
میڈیاسیل ۔تنظیم مشائخ عظام پاکستان فون۔0300-8808076 0321-9424047