برسبین: جی 20 ، عالمی ترقی کیلئے دو کھرب ڈالر کا منصوبہ پیش کردیا گیا

G20

G20

برسبین (جیوڈیسک) آسٹریلیا میں جی 20 کے رہنماؤں نے عالمی ترقی کیلیے دو کھرب ڈالر کا منصوبہ پیش کر دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ دو کھرب ڈالر کی رقم پانچ برسوں کے دوران استعمال کی جائے گی۔

آسٹریلیا کے شہر برسبین میں دنیا کی 20 طاقتور معیشتوں کے سربراہوں کا اجلاس ختم ہوگیا۔ اجلاس کے بعد جاری ہونے والے مشترکہ اعلامیے میں دنیا کی بالعموم ترقی کو مزید دو اعشاریہ ایک فیصد تک آگے لے جانے کا عزم ظاہر کیا گیا۔

اس مقصد کیلیے عالمی رہنماؤں نے اصلاحی اقدامات اٹھانے کے علاوہ دو کھرب ڈالر مختص کرنے کا منصوبہ پیش کر دیا ہے۔ دو کھرب ڈالر کی رقم 2018 تک استعمال کی جائے گی۔ اس موقع پر کثیر القومی کمپنیوں کی جانب سے ٹیکس بچانے کے اقدامات پر عالمی کریک ڈاؤن کرنے کے عمل کی بھی حمایت کی گئی۔

جی 20 اجلاس میں موسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف مستحکم اور موثر اقدامات کرنے پر بھی زور دیا۔ اس مقصد کیلیے غریب ملکوں کو اس مسئلے سے نمٹنے کیلیے مدد دینے کا فیصلہ کیا گیا۔