برسبین (جیوڈیسک) آسٹریلیا کے شہر برسبین میں کئی دہائیوں کے بدترین طوفان کی تباہ کاریوں کے بعد بڑے پیمانے پر صفائی کاکام شروع کر دیا گیا ہے گزشتہ روز گرج چمک کے ساتھ تیز ہوائیں چلیں ، کئی کھمبے اوردرخت گرگئے ، 90 ہزارشہری بجلی سے محروم ہوگئے۔
سڑکیں بلا ک ہونے سے امدورفت میں مشکلات کاسامنا کرنا پڑا، کئی لائٹ ویٹ جہاز بھی تیز ہوا کے باعث اڑ گئے ، شدید بارش کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔ سب سے زیادہ نقصان ژالہ باری سے ہوا۔
گولف گیند کی سائز کے اولوں نے گاڑیوں اور عمارتوں کو شدید نقصان پہنچایا ، جبکہ 12 افراد بھی زخمی ہوئے۔ ٹرین سروس روک دی گئی ، مسافر محصور ہوکر رہ گئے۔ 30 سال کے بدترین طوفان سے 100 ملین آسٹریلوی ڈالرز کا نقصان ہوا۔