برطانیہ: 3 یونیورسٹیز اور 57 پرائیوٹ کالجز میں غیرملکی طلبا کا داخلہ بند

Britain Universities

Britain Universities

لندن (جیوڈیسک) برطانیہ کی تین یونیورسٹیوں اور 57 پرائیوٹ کالجز میں غیر ملکی طلباء کا داخلہ بند کر دیا گیا ہے، فیصلہ انگریزی کے مشتبہ جعلی ٹیسٹ کی روشنی میں کیا گیا۔ برطانوی حکومت نے 3 یونیورسٹیوں اور 57 کالجوں میں پاکستانیوں سمیت غیر ملکی طلبا کو ویزے اسپانسر کرنے سے روک دیا ہے۔

ہائوس آف کامنز میں دیئے گئے ایک بیان میں برطانوی وزیر امیگریشن پیٹر برونکین شائیر نے بتایا کہ اسٹو ڈنٹ ویزے کے لیے انگریزی زبان کے جعلی ٹیسٹ کی تحقیقات کے بعد یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔

ان جامعات میں گلینڈور یونیورسٹی آف ویسٹ لندن اور بیڈ فورڈ شائر یونیورسٹی بھی شامل ہے۔ وزیر امیگریشن کا کہنا تھا کہ مزید تحقیقات کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔