برطانیہ نے الطاف حسین کو قونصلر رسائی کی اجازت دے دی
Posted on June 5, 2014 By Majid Khan اہم ترین, مقامی خبریں
Altaf Hussain
برطانیہ (جیوڈیسک) برطانیہ نے پاکستان ہائی کمیشن کو متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین تک رسائی دے دی ہے۔
ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کو دو روز قبل یعنی منگل کو برطانوی پولیس اسکاٹ لینڈ یارڈ نے منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کر لیا تھا۔
الطاف حسین کی گرفتار ی کے بعد پاکستان نے برطانیہ سے ایم کیو ایم کے قائد تک قونصلر رسائی کی درخواست کی تھی۔
برطانیہ میں موجود پاکستان کے قائم مقام کمشنر عمران مرزا الطاف حسین سے ملنے اسپتال پہنچ گئے ہیں۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com