برطانوی پولیس نے شکایات ملنے پرالطاف حسین کیخلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ تحقیقات الطاف حسین کی جانب سے کی جانے والی متنازعہ تقریر سے متعلق شکایات ملنے کے بعد شروع کی گئیں۔
برطانوی زرائع کے مطابق پولیس اس بات کا جائزہ لے گی کہ آیا الطاف حسین کی تقریر سے برطانوی قانون کی خلاف ورزی ہوئی ہے یا نہیں۔
ان کی تقریرکیحوالے سے مبینہ طور پر لوگوں کو اشتعال انگیزی پر اکسانے کے الزامات عائد کئے گئے تھے۔ جن کی برطانیہ کا قانون اجازت نہیں دیتا۔
الطاف حسین کی پارٹی متحدہ قومی موومنٹ پر مخالفین نے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات بھی عائد کئے تھے۔