برطانیہ (جیوڈیسک) برطانیہ، امریکہ، چین سمیت مختلف ممالک میں برفباری نے نظام زندگی منجمد کر دیا۔ سکاٹ لینڈ کے ہزاروں شہری برفانی طوفان کے تین دن بعد بھی بجلی سے محروم ہیں۔ شمالی برطانیہ اور سکاٹ لینڈ نے برف کی چادر اوڑھ لی۔
امریکہ سے آنے والی یخ ہواؤں سے سکاٹ لینڈ میں درجنوں عمارتوں کو نقصان پہنچا۔ ایک لاکھ سے زائد افراد بجلی کے بغیر رہنے پر مجبور ہیں۔ امریکا کی مختلف ریاستوں میں بھی برفباری کی وجہ سے نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا۔
سڑکوں پر برف کی وجہ سے ڈرائیور حضرات پریشانی کا شکار ہیں۔ چین کے شہر ہربن میں سجے برف کے میلے میں لوگوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
سیاح برف سے بنے مجسموں کو دیکھ کر محظوظ ہو رہے ہیں۔